ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کیچز،سٹیوسمتھ اور جوروٹ ہم پلہ

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کیچز،سٹیوسمتھ اور جوروٹ ہم پلہ

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کیچز،سٹیوسمتھ اور جوروٹ ہم پلہ 124ٹیسٹ میں 218کیچز ،جوروٹ نے اتنے کیچز 166میچز میں پکڑے

ڈارون (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سٹار بیٹر سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سمتھ نے تین کیچز پکڑ کر سب سے زیادہ ٹیسٹ کیچز لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔سمتھ نے اپنے 124ویں ٹیسٹ میں کیچز کی تعداد 218 تک پہنچا دی ہے ۔انگلینڈ کے جو روٹ 166 ٹیسٹ میچز میں 218 کیچز لے کر اس فہرست میں اس وقت ان کے ہم پلہ ہیں۔بھارت کے سابق کپتان اور کوچ راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے 149 ٹیسٹ میں 205 کیچز پکڑے تھے ۔جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس 166 ٹیسٹ میں 200 کیچز کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹاپ پوزیشن پر موجود سٹیو سمتھ اور انگلش کپتان جو روٹ کے درمیان اس ریکارڈ کو اپنے پاس برقرار رکھنے کی جنگ جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...