جوش ہیزل ووڈ کا اہم سنگ میل ،300ٹیسٹ وکٹیں مکمل

جوش ہیزل ووڈ کا اہم سنگ میل ،300ٹیسٹ وکٹیں مکمل

ٹیسٹ کرکٹ میں 14ویں بار اننگز میں 5وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہیزل ووڈ موجودہ آسٹریلین سکواڈ میں 300وکٹیں لینے والے چوتھے باؤلر بنے

ڈارون (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے نویں باؤلربن گئے ہیں۔ ہیزل ووڈ نے میچ میں اپنے کیریئر کی 14ویں پانچ وکٹوں کی اننگز بھی مکمل کی۔ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے موجودہ کھلاڑیوں نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کے ساتھ 300 ٹیسٹ وکٹوں کے کلب میں شامل ہوگئے ۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا واحد باؤلنگ اٹیک ہے جس کے چاروں ارکان 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔35 سالہ ہیزل ووڈ نے انجری کے باعث آسٹریلیا کے آخری 14 ٹیسٹ میں سے صرف چھ میچز کھیلے تھے اور گزشتہ 12 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور تھے ۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہیں سکاٹ بولینڈ پر ترجیح دی گئی اور انہوں نے اعتماد کو درست ثابت کیا۔ہیزل ووڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جن میں تنزید حسن، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، حسن محمود، تاج الاسلام، مہدی حسن میراز اور عبادت حسین کی وکٹ شامل تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...