پاکستان کی سکواش پلیئر ثنابہادر کی آسٹریلیا میں ٹائٹل فتح

پاکستان کی سکواش پلیئر ثنابہادر کی آسٹریلیا میں ٹائٹل فتح

پاکستان کی سکواش پلیئر ثنابہادر کی آسٹریلیا میں ٹائٹل فتح پی ایس اے چیلنجر اوپن کے فائنل میں آسٹریلیا کی ریچل گرینہ کو شکست دی

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی سکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے مقابلوں میں پی ایس اے چیلنجر کے تھری بینڈیگو اوپن 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔13 سے 16 اگست تک بینڈیگو سکواش سنٹر میں جاری ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی ریچل گرینہ کو 3-1سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔میلبورن میں ہونے والے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔پاکستان سکواش فیڈریشن نے ثنا بہادر کو بینڈیگو اوپن 2026 جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان سکواش کیلئے ایک شاندار کامیابی اور قابلِ فخر لمحہ ہے ۔فیڈریشن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...