وائٹس کادھڑ ن تختہ ،پاکستان گولڈ کی 5وکٹوں سے فتح

وائٹس کادھڑ ن تختہ ،پاکستان گولڈ کی 5وکٹوں سے فتح

وائٹس کادھڑ ن تختہ ،پاکستان گولڈ کی 5وکٹوں سے فتح نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل میچ کل پاکستان گرینزاور گولڈ کے درمیان کھیلاجائیگا

ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گولڈ نے پاکستان وائٹس کو 5وکٹوں سے ہر ا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ کل منگل کے روز پاکستان گرینز سے ہوگا ۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم پاکستان وائٹس 41.4اوورزمیں 172رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔حسن نواز 55رنز بناکر ٹاپ سکورررہے جبکہ کپتان صائم ایوب 30،سعدمسعود 20اور محمدوسیم 18بناکرآؤٹ ہوئے ۔ شاہین آفریدی نے 3، فیصل اکرم اور مبشر خان نے 2،2وکٹیں لیں ۔پاکستان گولڈ نے ہدف 28 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173بناکرحاصل کر لیا ،حیدر علی نے 48گیندوں پر 3چھکوں اور 7چوکوں کی مددسے 69ناقابل شکست رنز بناکر فتح کو آسان کردیا ،سعد خان 33اور کامران غلام 30رنزبناکر نمایاں رہے ،محمد وسیم 2وکٹیں لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...