عالمی ہاکی کپ ، ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو 5-1سے چت کردیا
ایمسٹلوین (سپورٹس ڈیسک)سولہویں عالمی ہاکی کپ کے پول اے میں میزبان ٹیم ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو5-1 سے شکست دیدی ،ہیوڈی میکرز نے 2 گول کئے ۔
گروپ سی کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 3-1سے مات دی ،اسی گروپ کے ایک اور میچ میں سپین نے جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا ،باسٹیرا نے 2بار گیند کو گول پوسٹ میں پھینکا۔ویمزہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4-0سے پچھاڑ دیا۔جبکہ چین اور بھارت کا میچ 2-2گول سے برابررہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments