نیشنل چیمپئنز کپ : فائنل آج، شائقین کا داخلہ مفت
میچ کا دوپہر 3بجے آغاز ،اختتام پر میوزیکل شوہوگا ،ساحرعلی بگا پرفارم کرینگے فائنل میں پاکستان گرینز اور گولڈ آمنے سامنے ،فاتح کو 50لاکھ روپے ملیں گے
ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ،جس کے اختتام پر میوزیکل شو کااہتمام کیا جائے گا جس میں گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے جبکہ شائقین کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔فائنل میچ میں پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے ، فائنل میں فخر زمان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، حیدر علی، سمیر منہاس، مہران ممتاز اور کامران غلام سمیت دیگر کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا ، فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments