انگلینڈ کی خشک پچز پاکستانی سپنرز کیلئے مددگار :سعود شکیل
ہرٹیسٹ میچ نیا چیلنج ،پاکستانی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے گی :بلے باز
لیڈز (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ کنڈیشنز پاکستان کیلئے سازگار ثابت ہوسکتی ہیں اور خاص طور پر میچ آگے بڑھنے کے ساتھ خشک پچز سپنرز کیلئے مددگار ہوسکتی ہیں۔سعود شکیل نے کہا کہ ہر ٹیسٹ میچ ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے ۔ انگلینڈ میں موسم گرما کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پچز خاصی خشک ہوسکتی ہیں، جس سے سپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments