یو ایس امیچور گالف چیمپئن شپ انگلش گالفر جیک وہیلی ٹرافی کے حقدار
نیویارک(اے پی پی)فلوریڈ سٹیٹ یونیورسٹی کے 22 سالہ برطانوی گالفر جیک وہیلی 1911 کے بعد سے یو ایس امیچور چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے انگلش کھلاڑی بن گئے۔
جیک وہیلی نے میرین میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں امریکی حریف جے لینگ جونیئر کو 3-4 سے شکست دی۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد 22 سالہ جیک وہیلی نے 2027 میں سینٹ اینڈریوز میں ہونے والے ماسٹرز، یو ایس اوپن اور دی اوپن کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments