نیشنل چیمپئنز کپ کا ٹائٹل پاکستان گولڈ نے اپنے نام کرلیا

 نیشنل چیمپئنز کپ کا ٹائٹل پاکستان گولڈ نے اپنے نام کرلیا

340 کے تعاقب میں پاکستان گرینز 239 رنز پر ڈھیر،شاہین شاہ کے 7 شکار

ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل چیمپئنز کپ کا ٹائٹل پاکستان گولڈ نے اپنے نام کرلیا ۔نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پاکستان گولڈ نے گرینز کو 101 رنز سے شکست دی۔پاکستان گولڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 340 رنز کا بڑا مجموعہ سکور کیا۔ شمائل حسین نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سعد خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان گولڈ کی جانب سے دوسری سنچری سکور کی۔ انہوں نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا۔پوری ٹیم 239 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، فخر زمان 31، عمیر یوسف 44، صاحب بیگ 67، فرحان یوسف 10، فہیم اشرف 38 اور نسیم شاہ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی شاندار بولنگ کے سامنے پاکستان گرینز کی بیٹنگ لائن بے بس نظر آئی اور،پاکستان گولڈ نے فائنل میں 101 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...