پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو کمزور نہیں سمجھتے :جو روٹ

پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو کمزور نہیں سمجھتے :جو روٹ

محمدعباس کا بہت زیادہ تجربہ ہے ،صورتحال کے مطابق کھیلیں گے :انگلش کپتان پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم نہیں، انگلینڈ کو 3-0سے جیتناچاہئے :سٹور ٹ براڈ

لیڈز(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو کمزور نہیں سمجھتے تاہم انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلرسٹورٹ براڈ کاکہناہے کہ پاکستان کمزور ٹیم ہے انگلینڈ کو 3-0سے جیتناچاہئے ۔پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں دوبارہ کپتان منتخب ہونے والے جو روٹ نے کہا کہ دوبارہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے ، اب زیادہ سمجھدار ہو گیا ہوں،صورتحال کے مطابق کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو کمزور نہیں سمجھتے ، محمد عباس کا بہت زیادہ تجربہ ہے ۔دوسری طرف انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے پاکستان کو کمزور ٹیم قرار دے دیا۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم اور محمد عباس جیسے کھلاڑی ہیں لیکن پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم نہیں ہے اور انگلینڈ کو اسے ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے شکست دینی چاہئے ۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو 0-3 سے شکست دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...