انگلینڈ اور سری لنکاکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان
سری لنکن ٹیم 4اکتوبر کوٹیسٹ ،ٹی 20اورٹرائی نیشن سیر یرکیلئے پاکستان آئے انگلش ٹیم پاکستان میں شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کریگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پاکستان 4اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔سری لنکا کی ٹیم 4اکتوبر کو پاکستان آئے گی اورپاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے گی ۔انگلینڈ پاکستان میں شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گا، جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی، ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ بھی کھیلے گا، جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی۔ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments