ہاکی بحالی پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز آج راولپنڈی ڈویژن سے ہوگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے تعاون سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور۔۔۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے اشتراک سے گراؤنڈز لیول پر ہاکی کی بحالی کے پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز آج راولپنڈی ڈویژن سے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں لانچنگ تقریب 10 بجے راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔، جس میں ڈویژن کے 100 سے زائد سکولوں میں انڈر 15 بوائز اور گرلز ہاکی ٹیموں کے قیام اور استحکام کے لیے ہاکی کا ضروری سامان اور کٹس تقسیم کی جائیں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق فراہم کیا جانے والا سامان سکولوں میں باقاعدہ تربیتی سرگرمیوں، مقابلوں میں شرکت اور کم عمر کھلاڑیوں کی بنیادی سطح پر صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments