کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان اور سوئٹزرلینڈ خواتین کھلاڑیوں کی صحت کیلئے قائم عالمی اتحاد میں شامل

 کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان  اور سوئٹزرلینڈ خواتین کھلاڑیوں کی  صحت کیلئے قائم عالمی اتحاد میں شامل

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان اور سوئٹزرلینڈ خواتین کھلاڑیوں کی صحت اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قائم ’’گلوبل الائنس فار فیمیل ایتھلیٹس‘‘میں شامل ہوگئے۔

جس کے بعد اتحاد کے ارکان کی تعداد چار سے بڑھ کر نو ہوگئی ہے ۔یہ اتحاد گزشتہ سال آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی متعلقہ تنظیموں نے قائم کیا تھا۔اتحاد کی اہم ترجیحات میں خواتین سے متعلق طبی تحقیق کو عالمی سطح پر عام کرنا بھی شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...