سابق بھارتی کرکٹر جیکب مارٹن 22 سال پرانے جعلسازی کیس میں بری

سابق بھارتی کرکٹر جیکب مارٹن 22  سال پرانے جعلسازی کیس میں بری

ممبئی(سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر جیکب مارٹن کو پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 22 سال پرانے فوجداری مقدمے میں تمام الزامات سے بری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکب مارٹن پر یہ مقدمہ 2004 کی ایک ایف آئی آر سے متعلق تھا جس میں جعلسازی، دھوکہ دہی، جعلی دستاویز کے استعمال، مجرمانہ سازش اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ جیکب مارٹن پر برطانیہ کے جعلی امیگریشن سٹیمپ، سفری انتظامات اور مالی لین دین سے متعلق الزامات تھے تاہم استغاثہ انہیں قابلِ اعتماد شواہد سے ثابت نہ کر سکا۔بھارتی عدالت نے قرار دیا ہے کہ مالی لین دین یا سپورٹس کلب کی ملکیت اور انتظام میں مارٹن کے کردار کے خلاف کوئی قابلِ اعتبار ثبوت موجود نہیں جبکہ متعدد گواہ بھی الزامات کی تصدیق نہیں کر سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...