کولمبو ٹیسٹ، دینوشا کی2سنچریاں ،بھارت سے یقینی فتح چھین لی
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)کولمبو ٹیسٹ میں سونل دینوشا نے دونوں اننگز میں ناقابل فراموش2سنچریاں بناکر بھارت کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔۔۔
میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 503 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کی۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز پر آل آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی،جس میں سونل دینوشا کے 103رنزشامل تھے ،دوسری اننگز میں بھی انہوں نے 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارتی باؤلرز کو بے بس کردیا ۔سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 429 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی ۔وجے ہزارے اور اینڈی فلاور کے بعد سونل دینوشا تیسرے بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیم کے فالو آن ہونے کے باوجود دونوں اننگز میں سنچریز سکور کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments