چاہتاہوں افواہ پھیلے کہ میں ’’جینٹل مین ‘‘ہوں:شعیب ملک

چاہتاہوں افواہ پھیلے کہ میں ’’جینٹل مین ‘‘ہوں:شعیب ملک

چاہتاہوں افواہ پھیلے کہ میں جینٹل مین ہوں:شعیب ملک اکثر نکاح کی افواہیں سنتا ہوں،خبروں میں بار بار میری شادی ہوجاتی :کرکٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہاہے کہ میں اکثر اپنے نکاح سے متعلق افواہیں سنتا رہتا ہوں،مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میرے نکاح سے متعلق اتنی زیادہ افواہیں کیسے پھیل جاتی ہیں، کیونکہ خبروں میں بار بار شادی کرتا دکھائی دیتا ہوں۔انہوں نے ٹی وی پروگرام میں اپنے نکاح سے متعلق مسلسل گردش کرنے والی افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے بارے میں یہ افواہ بھی پھیلائی جائے کہ میں ایک ’’جینٹل مین ‘‘ہوں لیکن ہر وقت چلنے والی شادی کی افواہوں کے درمیان ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...