ارجنٹائن کے ڈومیسٹک فٹبال میچز روک کرمیسی کیلئے تالیاں بجانے کا فیصلہ
بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے لائنل میسی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
اس سلسلے میں رواں ہفتے کے اختتام پر ارجنٹائن میں ہونے والے تمام ملکی مردوں اور خواتین کے فٹبال میچز پہلے ہاف کے 10ویں منٹ میں ایک منٹ کیلئے روک دئیے جائیں گے اور لائنل میسی کے اعزاز میں تالیاں بجائی جائیں گی۔ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق ویڈیو سکرین سے لیس تمام سٹیڈیمز میں میچ شروع ہونے سے قبل میسی کے کیریئر پر مبنی خصوصی خراجِ تحسین ویڈیو بھی چلائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments