جرمنی کے انتونیو رودیگر کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جرمنی کے انتونیو رودیگر کا انٹرنیشنل  فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

برلن (سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے دفاعی کھلاڑی انتونیو رودیگر نے 33 سال کی عمر میں بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔۔۔

 انتونیو رودیگر نے جرمنی کی جانب سے 86 میچز کھیلے ۔ انہوں نے کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد اب قومی ٹیم کے کیریئر کو ختم کرنے اور نوجوان نسل کیلئے راستہ بنانے کا وقت آگیا ہے اور میں اپنی توجہ کلب فٹبال پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ انتونیو رودیگر نے کہا کہ اگرچہ حالیہ ٹورنامنٹس میں بڑی کامیابی ان کی ٹیم کے حصے میں نہیں آئی اور انہیں کئی تکلیف دہ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیم کیساتھ گزارا وقت ان کی زندگی کا انتہائی خاص باب تھا جو ہمیشہ ان کی شخصیت پر اثر انداز رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...