پاکستان اور بھارت کرکٹ تعلقات بحال کرانے کی کوششیں
آئی سی سی فیوچر پروگرا م کے سیمینار میں اس حوالے سے باضابطہ بحث کی جائیگی بھار ت کے سامنے سہ فریقی یا چار ملکی ٹورنامنٹ کرا نے کی تجویز موجود :ذرائع
دبئی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے اور مالی منافع بخش مقابلے کرانے کیلئے ایک بار پھر کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور اس سلسلے میں ملٹی نیشنل کرکٹ میچز کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے کافی عرصے سے بھارت کے سامنے یہ تجویز رکھی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ باہمی ون ڈے یا ٹی ٹونٹی سیریز کے بجائے سہ فریقی یا چار ملکی ٹورنامنٹ کرائے جائیں جو مالی طور پر زیادہ سودمند ثابت ہو سکتے ہیں۔اس اہم معاملے پر آئندہ باضابطہ بحث کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فیوچر پروگرام پر ایک اہم سیمینار 22اور23 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔اس دو روزہ سیمینار میں ٹیسٹ کھیلنے والے بارہ فل ممبرز سمیت آٹھ ایسوسی ایٹ ممبرز بھی شرکت کریں گے ، جہاں کرکٹ کے مستقبل کے شیڈول اور تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments