ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا:رضااللہ کا انکشاف

ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا:رضااللہ کا انکشاف

ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا:رضااللہ کا انکشاف رابطہ نہ ہونے پر سلیکٹرز کیطرف سے مبینہ طور پر ایک کوچ کو ان کے گاؤں بھیجا گیا

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مردان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ٹیسٹ کرکٹ کی صرف چوتھی گیند پر تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹر جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق جب انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا تو ان کے پاس پاسپورٹ تک موجود نہیں تھا۔سلیکٹرز نے رابطے کی کوشش کی مگر نوجوان کرکٹر کا فون بند تھا جس کے بعد مبینہ طور پر ایک کوچ کو ان کے گاؤں بھیجا گیا۔ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ اور ویزا کا انتظام کیا گیا اور رضا اللہ انگلینڈ پہنچے جہاں انہیں صرف سکواڈ کا حصہ بنانے کے بجائے فوری طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔انہوں نے اپنی رفتار سے بھی متاثر کیا اور ابتدائی اوورز میں 92 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے گیند کرائی۔ رضا اللہ نے گزشتہ نومبر میں قائداعظم ٹرافی میں پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا جبکہ اس سے قبل مردان ڈسٹرکٹ ٹیم سے کھیلتے ہوئے پشاور ریجن کے کوچ عبدالرحمان کی نظر میں آئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...