عصام الحق قریشی کی قیادت میں سی لیول لیڈرشپ میٹ کا انعقاد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر عصام الحق قریشی کی قیادت میں ریلی فار ہر کے عنوان سے سی لیول لیڈرشپ میٹ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں کارپوریٹ ایگزیکٹوز، ہیلتھ کیئر نمائندوں، تعلیمی و ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی اداروں بشمول یونیسف نے شرکت کی۔ 37 نارتھ کے تعاون سے شروع کی جانے والی اس مقصد کے تحت چلنے والی مہم کا بنیادی مقصد پاکستان میں خواتین ٹینس کے فروغ اور کینسر کی آگاہی و علاج کے لیے مشترکہ مالیاتی اور سماجی تعاون حاصل کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments