ورلڈ ایتھلیٹکس کا جیولین تھرو مقابلوں میں جدت لانے کا فیصلہ
بڈاپسٹ (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ ایتھلیٹکس نے جیولین تھرو کے مقابلوں میں مزید جدت لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کرکٹ میں فاسٹ بالنگ کی طرح جیولین تھرو کی رفتار بھی معلوم کی جاسکے گی۔
ورلڈ ایتھلیٹکس اور ٹی ڈی کے کے درمیان جیولین میں جدید سینسر نصب کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے ۔ یہ سینسر جیولین کے اپنے فاصلے پر پہنچنے تک کی تمام اہم تفصیلات فراہم کرے گا۔ سینسر جیولین کے منزل تک پہنچنے کا وقت، بلندی اور پرواز کے راستے سے متعلق معلومات بھی فراہم کرے گا۔ سینسر سے ایتھلیٹس کو اپنی کارکردگی کو مزید گہرائی سے سمجھنے اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس اور ٹی ڈی کے کے اشتراک سے تیار کیے گئے جدید ترین جیولین کی آزمائش آج بڈاپسٹ میں کی جائے گی۔ سری لنکا کے رمیش تھرنگا اور ورلڈ چیمپئن کی شرون والکوٹ آزمائشی تھرو کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments