سی پی ایل میں تیزترین سنچری ،معاذ صداقت کم عمر ترین بیٹر

سی پی ایل میں تیزترین سنچری ،معاذ صداقت کم عمر ترین بیٹر

سی پی ایل میں تیزترین سنچری ،معاذ صداقت کم عمر ترین بیٹر پاکستانی بیٹر نے 44گیندوں پر 8چھکوں اور 9چوکوں سے سجے 112رنزبنائے

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے جو ان کی اپنی پہلی ٹی 20سنچری بھی ہے ۔بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف کرکٹر معاذ صداقت نے 44 گیندوں پر سنچری سکور کی۔معاذ صداقت نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 112 رنز بنائے ۔بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا،جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 و کٹوں سے شکست دے کر کوالیفائر 2 میں جگہ بنا لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...