اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1021پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1021پوائنٹس کا اضافہ

بینچ مارک انڈیکس کو ابتدا میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آخری سیشن میں بہتری آئی تیل کی عالمی قیمتوں، جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باعث مارکیٹ کا رجحان محتاط رہا

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو خریداری کا رجحان ایک بار پھر واپس آگیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔بینچ مارک انڈیکس کو ابتدا میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور انڈیکس تیزی سے گر کر 168,222.91 کی انٹرا ڈے کم ترین سطح تک پہنچ گیا، بعد ازاں صبح کے آخری سیشن کے دوران اس میں بتدریج بہتری آتی رہی۔بینچ مارک انڈیکس نے صبح 11 بجے کے قریب رفتار پکڑی اور 169,300 کی سطح کی جانب بڑھا جبکہ دوپہر کے قریب اس نے مزید اضافہ کرتے ہوئے 169,576.52 کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح کو چھو لیا، تاہم دوپہر کے سیشن میں تیزی کی رفتار ماند پڑ گئی، انڈیکس بتدریج نیچے آتا رہا اور زیادہ تر ایک محدود دائرے میں کاروبار کرتا رہا۔

تاہم آخری گھنٹوں میں ایک بار پھر تیز کمی کے باعث یہ دن کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں کاروبار کے اختتامی سیشن میں بحالی ہوئی جس سے کے ایس ای-100 انڈیکس 169,300 کی سطح تک پہنچ گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,021.39 پوائنٹس یا 0.61 فیصد اضافے سے 169,043.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ٹاپ لائن سکیورٹیز نے مارکیٹ کے بعد جاری اپنی کمنٹری میں کہا کہ حالیہ کریکشن کے بعد انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے اہم حصص میں محدود پیمانے پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں بحالی دیکھی گئی مگر عالمی تیل کی قیمتوں، جغرافیائی سیاسی صورتحال، ملکی میکرو اکنامک اشاریوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے بہاؤ پر مسلسل توجہ کے باعث مارکیٹ کا رجحان محتاط رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...