سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے : ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے : ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سفارتی اور عملی طور پر سعودی عرب کیساتھ کھڑا ،اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے سعودی سلامتی کے حوالے سے ہمارا عزم غیر مشروط، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا عرب نیوز کو انٹرویو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا پاکستان سفارتی اور عملی طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ،میں یہاں عملی طور پر کے لفظ پر زور دینا چاہوں گا، سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کا عزم سعودی عرب اور اسلام کے دو مقدس ترین مقامات، مکہ اور مدینہ کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے ۔اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ۔ مختصراً یہ کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ہیں اور سعودی عرب کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں اس کا دفاع کرتے رہیں گے۔

یہ بیان رواں برس 7 اگست کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے ایک ماہ سے کچھ عرصہ زائد گزرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب میں پہلے سے ہی پاکستانی فوجیوں کی معقول تعداد موجود ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ سعودی سلامتی کے حوالے سے ہمارا عزم غیر مشروط ہے ، کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام، دونوں ممالک کی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان گہرے ، تاریخی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔جب لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب نے پاکستان سے مزید فوجی دستے ، فضائی دفاعی نظام یا حوثیوں کے خلاف کارروائی میں براہِ راست شرکت کی درخواست کی ہے ، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...