بلوچستان:3سالہ بچی کا 60 سالہ شخص سے نکاح ، والد گرفتار

بلوچستان:3سالہ بچی کا 60 سالہ شخص سے نکاح ، والد گرفتار

عبدالباقی نے 13 سالہ سوتیلی بیٹی کی شادی 15لاکھ کے عوض کامران سے کی داماد کے والد کا 3سالہ بچی کیساتھ شادی کا مطالبہ،والد نے 25لاکھ میں نکاح کیا کامران نے بیوی کو گھر سے باہر جھانکنے پر قتل کیا تو بچی سے شادی کاپو ل کھل گیا

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع چمن کی رہائشی 3 سالہ بچی کا ایک 60 سالہ شخص سے نکاح کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ،بچی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ معمر دلہا فرار ہو گیا ، بچی کے والد عبدالباقی کے مطابق اس نے دو سال قبل اپنی 13 سالہ سوتیلی بیٹی شکریہ بی بی کی شادی 15 لاکھ روپے کے عوض چمن کے رہائشی کامران سے کی تھی ،شادی کے بعد شکریہ بی بی پر تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اس کے سسر نے مطالبہ کیا کہ خاندان کی ایک اور کم سن بیٹی کا رشتہ اس سے کرایا جائے ، مجبوراً انہوں نے اپنی تین سالہ بیٹی کا نکاح شکریہ بی بی کے ساٹھ سالہ سسر کے ساتھ 25 لاکھ روپے کے عوض کر دیا۔بتایا گیا  ہے کہ بچی کے نکاح کا معاملہ اس کی بڑی بہن شکریہ بی بی کے قتل کے بعد منظرِ عام پر آیا جنہیں چند روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں قتل کیا گیا تھا ،قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے گھر سے باہر جھانکنے پر اپنی 13سالہ بیوی کو قتل کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...