ملکی زرمبادلہ بلند ترین سطح 21 ارب 39کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ بلند ترین سطح 21 ارب 39کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کو یورو بانڈز کی مد میں 3ارب 6کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 3 ارب 6 کروڑ ڈالر اضافے سے 21 ارب 39 کروڑ ڈالر ہوگئے ۔مزید تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ۔ ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 3 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 26 ارب 79 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں اضافہ پاکستان یورو بانڈز کی نیلامی کی رقم موصول ہونے کے باعث ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...