عینا آصف کو بچی رہنا پسند،بڑے ہونے سے خوفزدہ
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بڑے ہونے سے ڈر لگتا ہے ۔اداکارہ نے ٹی و ی مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے ہونے سے واقعی ڈرتی ہوں خاص طور پر جب میں بڑوں کو سنتی ہوں تو میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔۔۔
، یہ خوفناک اور ڈروانا لگتا ہے ۔عینا آصف نے کہا کہ میں ہمیشہ بڑوں کو دیکھتی ہوں کہ وہ ٹینشن اور پریشانی میں رہتے ہیں اور ان کے پاس فکر کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی بات ہوتی ہے ۔ اب شعور آنے کے بعد ہم جانتے ہیں کہ بزرگوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں سمجھنا ہمارے لئے مشکل ہوتا ہے ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ بچپن کا دور سب سے خوبصورت ہوتا ہے جب سمجھ اور شعور تو نہیں ہوتا تاہم کوئی پریشانی بھی نہیں ہوتی ،لڑکپن میں بھی آپ بے فکر رہتے ہواس لئے مجھے بڑے ہونے کا کوئی شوق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments