گانے بناناآرٹ نہیں رہا ،کام بن گیا اس لئے موسیقی چھوڑدی:سلیم مرچنٹ
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا اور۔۔۔
کہا ہے کہ کووڈ کے دوران یہ احساس ہوا کہ فلمی موسیقی مجھے خوشی نہیں دے رہی۔ایک انٹرویو میں سلیم مرچنٹ نے بتایا کہ میں اب فلموں کے لئے گانے نہیں بناتا کیونکہ یہ اب آرٹ نہیں رہا بلکہ کام بن گیا ہے ۔موسیقار کے مطابق فلموں کے لئے گانے بنانا اب اس لئے مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اس پورے عمل میں بہت سے لوگوں کی شمولیت ہوتی ہے ، جس کے نتیجے میں فن کا اصل مفہوم ہی متاثر ہو جاتا ہے ،اب موسیقی محض ایک سیٹ اپ بن کر رہ گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments