میکل مور کی ایڈ شیرن ٹور کی آمدنی فلسطینیوں کیلئے عطیہ
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکی ریپر میکل مور نے برطانوی گلوگار ایڈ شیرن کے لوپ ٹور سے حاصل ہوئی 10 لاکھ ڈالرز کی آمدنی فلسطینیوں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ یہ رقم فلسطینی عوام کی مدد کے لئے کام کرنے والی 6 تنظیموں میں تقسیم کی جائے گی، جن میں فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ، ہیل فلسطین، غزہ سوپ کچن، میڈیکل ایڈ فار پیلسٹینیئنز، انروا یو ایس اے اور اینیرا شامل ہیں۔امریکی ریپر نے نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کے مالک رابرٹ کرافٹ کو اپنی عطیہ کردہ رقم کے برابر رقم عطیہ کرنے کا چیلنج بھی دیا ۔انہوں نے رابرٹ کرافٹ کومخاطب کرکے لکھاکہ اختلافات اپنی جگہ لیکن فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر اتفاق کیا جا سکتا ہے ۔میکل مور کو فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگانے پر ایڈ شیرن ٹور سے نکالا گیاتھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments