ہانیہ عامر پروفیشنل باکسر بننے کو تیار ،ٹریننگ شروع کردی
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی۔۔۔
بتایا گیاہے کہ ڈراموں، فلموں اور گلوکاری میں ڈیبیو کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے اب باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کردی ہے اور وہ پروفیشنل فائٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ہانیہ عامر کے باکسنگ کوچ عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ہے ، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے ، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔اس حوالے سے ان کی ٹریننگ جاری ہے اور اداکارہ اس حوالے سے بھرپور محنت کررہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments