ابھیشک کی 30گیندوں پر سنچری،بھارت کا افغانستان کو ٹی 20سیریز میں کلین سویپ
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے تیسرے ٹی 20میچ میں افغانستان کو 127رنز سے ہرا کر سیریزمیں کلین سویپ کردیا ۔
بھار ت نے 7وکٹوں پر 221رنز بنائے ،جس میں ابھیشک شرماکے 34گیندوں پر بنائے 108رنز شامل ہیں ،ابھیشک نے 11چھکے اور 9چوکے لگائے اور سنچری 30گیندوں پر مکمل کی جو ٹی 20انٹرنیشنل میں تیسری تیزترین سنچری ہے ،سنجو سمپسن نے 50رنز بنائے ،جواب میں افغان ٹیم 14.1اوورز میں 94رنز پرڈھیر ہوگئی ،ابراہیم زدران 25رنز بناکر قابل ذکر رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments