ایشین گیمز ویمنز ٹی 20: پاکستان سیمی فائنل میں، چین بغیر گیند کھیلے باہر

 ایشین گیمز ویمنز ٹی 20: پاکستان سیمی فائنل میں، چین بغیر گیند کھیلے باہر

بارش سے متاثرہ میچ 11،11اوورزتک محدود ،تھائی لینڈ کے 4وکٹوں پر 91رنز ،پاکستان نے ہدف 7وکٹیں گنواکر92رنز بناکر آخری اوور میں پورا کرلیا ناگویا کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث چین کا کوارٹر فائنل میچ منسوخ کرناپڑا ،بنگلہ دیش اعلیٰ رینکنگ پر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد ،ناگویا(سپورٹس رپورٹر،اے ایف پی)جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز کے ویمنز ٹی 20ایونٹ میں چین کی خواتین کرکٹ ٹیم 12 برس بعد ایشین گیمز میں واپسی کے باوجود ایک بھی گیند کھیلے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جبکہ پاکستان نے تھائی لینڈ کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ناگویا کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں آسمان صاف اور دھوپ تھی لیکن گزشتہ چند دنوں کی متواتر بارشوں کے باعث آؤٹ فیلڈ اس قدر گیلی تھی کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل میچ منسوخ کرنا پڑا اوربنگلہ دیش نے اعلیٰ رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔دوسری طرف پاکستان اور تھائی لینڈ کا کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث 11،11اوورزتک محدود کردیا گیاجو 90منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔تھائی لینڈ کی وکٹ کیپر ناناپاٹ کونچاروینکائی کی شاندار 49رنز کی اننگز کی بدولت تھائی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 91رنز بنائے ۔جواب میں پاکستانی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم ٹیم نے آخری اوورمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا کر اپ سیٹ شکست سے خود کو بچا لیا۔شوال ذوالفقار 25اورفاطمہ ثنا 21رنز بنا کر قابل ذکر رہیں ۔پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ 20ستمبر کو بنگلہ دیش سے ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...