قصور،نارنگ :ٹریفک حادثات بچی سمیت 2افراد جاں بحق

قصور،نارنگ :ٹریفک حادثات  بچی سمیت 2افراد جاں بحق

قصور، نارنگ منڈی(نمائندگان دنیا)قصور کے علاقہ کوٹ رادھاکشن اور نارنگ کے قریب 2ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پہلا حادثہ بوائز ڈگری کالج کوٹ رادھاکشن کے قریب شال پمپ چک 55 روڈ پر پیش آیا، جہاں ڈالااوور ٹیک کرتے موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے سے موٹر سائیکل پر سوار 7 سالہ عابش دختر فدا حسین ڈالے تلے آکر موقع پر دم توڑگئی ،اسکا 18 سالہ بھائی زین زخمی ہوا۔ ادھر مریدکے نارووال روڈ پرشکرگڑھ سے حاصل پور جانیوالی بس نے لدھیکے سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ، نامعلوم 25سالہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...