بلب 125سال سے مسلسل روشن ،کل سالگرہ منائی جائے گی

بلب 125سال سے مسلسل روشن ،کل سالگرہ منائی جائے گی

لیور مور(نیٹ نیوز)دنیا میں ایک ایسا بلب موجو د ہے جو 125 سال سے روشن ہے اور اس کا ذکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے ،کل ہفتے کے روز 19 ستمبر کو اس بلب کی 125 ویں سالگرہ منائی جائیگی۔۔۔

یہ تاریخی ’’سنٹینیئل لائٹ بلب‘‘شیلبی الیکٹرک کمپنی نے ہاتھ سے تیار کیااوراسے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیورمور کے ایک فائر سٹیشن میں 1901 میں نصب کیا تھااوریہ تب سے اب تک مسلسل روشن ہے ۔بعد ازاں اس کو ایسٹ ایونیو پر واقع فائر سٹیشن منتقل کر دیا گیا، یہ بلب ابتدا میں 60 واٹ کا تھا لیکن اب 4 واٹ بجلی استعمال کرتا ہے ۔ اگرچہ اس دوران یہ بلب چند بار مختصر وقت کیلئے بند ہوا تاہم اس کیوجہ بلب کی خرابی نہیں بلکہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونا یا بلب کا کسی دوسرے مقام پر منتقل ہونا تھا، یہی وجہ ہے بلب کو مسلسل روشن مانا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...