وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے
گارڈن ٹاؤن سے شاہد ،بھاٹی گیٹ سے ساجد ، طاہر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،تین موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ،ڈیفنس سی میں وجاہت سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ، گجر پورہ میں عامر سے 3 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ، نواب ٹاؤن میں پرویز سے 3لاکھ روپے اور موبائل ، اسلام پورہ میں گل زمان سے اڑھائی لاکھ روپے ، موبائل فون،نوانکوٹ میں مجید سے 15 ہزار روپے اور موبائل،چوہنگ میں عامر سے 20 ہزار چھین لئے گئے ،گارڈن ٹاؤن سے شاہد ،بھاٹی گیٹ سے ساجد اور لیاقت آباد سے طاہر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments