لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک ، 3اندھیرے میں فرار

لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک ، 3اندھیرے میں فرار

سی سی ڈی کینٹ کے اہلکاروں نے تعاقب کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی

لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر کے علاقے میں سی سی ڈی کینٹ اور پانچ موٹر سائیکل سوار مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچ ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس کے بعد ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع سی سی ڈی کینٹ کو ملی۔سی سی ڈی کینٹ کے اہلکاروں نے پانچوں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ملزموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ دونوں جانب سے ہونے والی کراس فائرنگ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ انکے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولیوں کے میگزین برآمد ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...