جزوی نابینا شخص نشے میں 150میل تک گاڑی چلاتارہا

جزوی نابینا شخص نشے میں 150میل تک گاڑی چلاتارہا

برمنگھم (نیٹ نیوز)انگلینڈ میں جزوی نابینا شخص 150میل تک گاڑی چلاتارہا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس آفیسرز نے ایم 6 موٹروے پر کارلایل کے قریب ایک گاڑی کو دیکھا جو عجیب انداز سے ایک سے دوسری لین میں لہرا رہی تھی۔۔۔

انہیں لگا کہ یہ لاپروا ہ ڈرائیور ہے مگر جب انہوں نے اسے روکا تو انہیں دھچکا لگا۔ڈرائیور نہ صرف نشے میں دھت تھا بلکہ اس کے پاس ڈرائیور لائسنس بھی نہیں تھا جبکہ وہ لگ بھگ نابینا تھا۔اس کیس کی گزشتہ دنوں عدالتی سماعت کے دوران 50 سالہ انتھونی ہال نامی شخص نے تسلیم کیا کہ اس نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر نشے کی حالت میں اپنی شریک حیات کی گاڑی کو اس کی اجازت کے بغیر چلایا ۔اس نے بتایا کہ وہ تقریباً نابینا ہے تاہم کسی حد تک مدھم روشنیوں کو دیکھ سکتاہے اورایک ٹرک کی ٹیل لائٹس دیکھ کر گاڑی چلاتا رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...