ہول گرین بریڈ کے 2سلائس روزانہ پتلی کمر کیلئے معاون

ہول گرین بریڈ کے 2سلائس روزانہ پتلی کمر کیلئے معاون

لاہور (نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ہول گرین بریڈ کے دو سلائس آپ کی کمر کا سائز کم کرنے ، کولیسٹرول کی سطح گھٹانے اور ایسی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔۔۔

جو دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہیں۔سائنسدانوں کیمطابق روزانہ دو بڑے سلائس کے برابر ہول گرین (ثابت اناج)روٹی کھانے کا تعلق دل کی صحت کے حوالے سے کئی فوائد سے منسلک ہے ، جن میں وزن میں کمی بھی شامل ہے ۔سائنسدانوں نے یہ نتائج اس وقت حاصل کئے جب انہوں نے ہول گرین غذاؤں اور قلبی صحت کے درمیان تعلق پر تحقیقات کا تجزیہ کیا، جن میں 87 کلینیکل ٹرائلز شامل تھے ۔ثابت اناج سے مراد ایسی غذائیں ہیں جن میں اناج کے تمام حصے شامل ہوں جبکہ عام طور پر پروسیسنگ کے دوران اناج کے کچھ حصے نکال دئیے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...