6فٹ 6انچ ،برطانیہ کے گھوڑے ہیوگو کا غیرمعمولی قد
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں موجود غیر معمولی جسامت کے گھوڑے ’’ہیوگو‘‘نے دنیا کے سب سے لمبے زندہ گھوڑے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔۔
، جس کا قد تقریباً 6 فٹ 6 انچ ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق شائر نسل کے ہیوگو کا قد کھروں سے گردن کے نچلے حصے تک 199 سینٹی میٹر یعنی 19.2 ہینڈز ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کا وزن تقریباً 890 کلوگرام ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیوگو کی نشوونما ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ اس کے مالکان کا خیال ہے کہ وہ 7 سے 8 سال کی عمر تک مزید بڑھ سکتا ہے یعنی مستقبل میں اس کا قد موجودہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے تاہم ہیوگو دنیا کی تاریخ کا سب سے لمبا گھوڑا نہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ اعزاز سیمپسن نامی شائر گھوڑے کے پاس ہے ، جس کا قد 1850 میں 2.19 میٹر یعنی تقریباً 7 فٹ 2.5 انچ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments