سونال دنوشا اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

سونال دنوشا اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

سونال دنوشا اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ کے نام

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا۔سری لنکا کے بیٹر سونال دنوشا نے اگست کا مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریاں سکور کیں اور پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ایوارڈ کیلئے انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلہ دیش کے حسن محمود بھی نامزد تھے ۔ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے جیت لیا۔ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی آئل آف مین کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ویمنز ایوارڈ کے لئے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...