ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کیلئے پاکستان کی تیاریاں تیز
ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کیلئے پاکستان کی تیاریاں تیز اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں 3 سے 11 اپریل 2027 تک دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد ہونے والے 14ویں سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لئے تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے ، تین میزبان شہروں اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے ۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں 28 کھیلوں کے 346 میڈل ایونٹس شامل ہوں گے جبکہ خطے کے مختلف ممالک کے کھلاڑی تینوں میزبان شہروں میں قائم 28 مقابلوں کے مقامات پر حصہ لیں گے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مقابلوں اور تربیتی وینیوز، رہائش، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی و عملی ضروریات کے حوالے سے جامع تیاریوں پر کام کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments