پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ اور سلور کاآج سے آغاز
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ اور سلور کا آغاز آج سے ہوگا ،دونوں ٹورنامنٹس میں تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے ،دونوں ٹورنامنٹس کے فائنل چار روزہ ہوں گے ،گریڈ ٹو گولڈ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
گولڈ کے سیمی فائنل 10 سے 13 اکتوبر اور فائنل 16 سے 19 اکتوبر تک ہوگا ۔گریڈ ٹو سلور میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی ،گریڈ ٹو سلور میں یونیورسٹی آف پنجاب اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بھی شامل ہیں ،گریڈ ٹو سلور کے سیمی فائنل 10سے 12 اکتوبر اور فائنل 15 سے 18 اکتوبر کو ہونگے ،گریڈ ٹو گولڈ کی فاتح ٹیم 50 لاکھ اور گریڈ ون میں پروموشن کی حقدار بنے گی ،گریڈ ٹو سلور کی چیمپئن ٹیم کو 25 لاکھ انعام ملے گاجبکہ ونر اور رنرز اپ دونوں گریڈ ٹو گولڈ میں پروموٹ ہوں گے ۔گریڈ ٹو گولڈ کے میچز اسلام آباد، ہری پور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ،گریڈ ٹو سلور کے میچز شیخوپورہ، مریدکے اور لاہور میں ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments