اسد اعوان اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن (آئی بی اے )کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس گزشتہ روز صدر عارف شہزاد کی زیر صدارت ہوا۔
جس میں جنرل سیکرٹری طاہر محمود اور فنانس سیکرٹری صمد سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک اہم تنظیمی فیصلے کے تحت اسد اعوان کو اتفاق رائے سے اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا۔اجلاس میں اگلے ماہ ملتان میں ہونے والی نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی ٹیم کی شرکت کی باضابطہ منظوری بھی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments