معاذ صداقت نے سی پی ایل میں ایک اور سنچری جڑ دی

معاذ صداقت نے سی پی ایل میں ایک اور سنچری جڑ دی

فائنل میں جمیکا کیلئے بنائی سنچری رائیگاں ،ٹائٹل اینٹی گو ا فالکنر نے جیت لیا

جمیکا (آئی این پی)پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ نے اینٹی گوا اینڈ بربودا فالکنز کے خلاف 58 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے ۔اس اننگز کے ساتھ معاذ فرنچائز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور سی پی ایل کی تاریخ میں فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ۔اس سے قبل ایلیمینیٹر میچ میں بھی معاذ صداقت نے 49 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سی پی ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین سنچورین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جمیکا کنگز مین نے معاذ کی سنچری کی بدولت 170 رنز بنائے تاہم اینٹی گوا اینڈ بربودا فالکنز نے ہدف 20 گیندیں قبل ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔معاذ نے سی پی ایل میں سات میچز کے دوران 363 رنز بنائے جبکہ ان کے نام دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...