محمد قدوس فٹنس مسائل کے باعث گھانا فٹ بال ٹیم سے دستبردار
اکرا (اے پی پی)انگلش کلب ٹوٹنہم کے فارورڈ محمد قدوس گھانا کے افریقہ کپ آف نیشنز کوالیفائر میچز سے دستبردار ہو گئے۔
7 ماہ کی طویل انجری کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد قدوس کو ہیڈ کوچ کارلوس کیروش نے 24 رکنی سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم انہوں نے ٹوٹنہم میں مکمل فٹنس اور فارم کی بحالی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے فی الحال بین الاقوامی میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گھانا کو 24 ستمبر کو آئیوری کوسٹ اور پانچ دن بعد گیمبیا کے خلاف میچز کھیلنے ہیں جبکہ 4 اکتوبر کو مراکش کے خلاف دوستانہ میچ بھی شیڈول ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments