نگار سلطانہ جوتی بنگلہ دیشی ویمنز ٹی 20ٹیم کی کپتانی سے مستعفی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ جوتی نے ایشین گیمز کے بعد ٹی 20 فارمیٹ کی قیادت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 114 رنز سے شکست کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ نگارسلطانہ جوتی نے کہا کہ وہ بطور بیٹر اور وکٹ کیپر اپنی انفرادی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔نگار سلطانہ جوتی کی قیادت میں بنگلہ دیش نے 81 میچز کھیلے ، 32 میں فتح حاصل ملی جبکہ 48 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments