بین سٹوکس نے عالمی کرکٹ میں واپسی کا امکان مسترد کردیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کوچ سٹیفن فلیمنگ نے سابق کپتان بین سٹوکس سے ملاقات کی تاہم انہوں نے عالمی کرکٹ میں واپسی کا امکان مسترد کردیا۔
بین سٹوکس نے رواں سال جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوران اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے باوجود سٹوکس کاؤنٹی ٹیم ڈرہم کی جانب سے کھیل رہے ہیں جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈسٹرائیکرز کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments