قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے مستعفی
نیدرلینڈزکے ہیڈکوچ بن گئے ،پی سی بی کا نئے باولنگ کوچ کیلئے اشتہارجاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے نے استعفیٰ دے دیا۔ ایشلے نوفکے پاکستانی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ اور معاون کوچ کی ذمہ درایاں نبھارہے تھے ،وہ ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوں گے جو ان کی آخری اسائنمنٹ ہے ۔پی سی بی نے ایشلے نوفکے کی جگہ نئے باؤلنگ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا جس کیلئے لیول تھری کورس اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھ گئی ہے ،خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔اس سے پہلے ٹیسٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل کو بھی لارڈز ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے ۔دوسری جانب نیدرلینڈز نے ایشلے نوفکے کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments