ایشین گیمز ہاکی ،پاکستان نے چین کو 3-0سے پچھاڑ دیا
ایشین گیمز ہاکی ،پاکستان نے چین کو 3-0سے پچھاڑ دیا ابو بکر محمود اور سفیان خان کے پینلٹی کارنرپر، حنان شاہدکا شاندار فیلڈ گول
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمزمیں ہاکی ایونٹ کے پول 'بی کے میچ میں پاکستان نے چین کے خلاف 3-0سے فتح حاصل کر لی ۔ پہلا گول 19ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے پینلٹی کارنر پرکیا۔ 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے برتری 2-0کردی جبکہ 28ویں منٹ میں حنان شاہد نے شاندار فیلڈ گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری کو 0-3 کر دیا جو آخر تک برقرار رہی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے اگلے میچوں میں بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments